کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن اتوار کو پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے میچ میں ایبٹ آباد نے ملتان کو 8وکٹ سےشکست دیدی۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے203رنز بنائے۔ایبٹ آباد نے ہدف آخری گیند پر دو وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔ فاتح ٹیم کے کامران غلام نے 95رنز کی اننگز کھیلی۔پی سی بی نے میچوں میں تماشائیوں کا داخلہ مفت کردیا ہے اس بارے میں وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پی سی بی کو لکھا تھا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن لاہور ریجن وائٹس اور کراچی ریجن وائٹس نے اپنے میچ جیتے۔ پہلے میچ میں لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔بابر اعظم نے پہلے میچ میں شرکت نہیں کی۔