• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کا بیروزگار ہاکی پلیئرز کو ملازمت دینے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید ملاقات کی ۔ محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ بے روز گار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہاکی کھلاڑیوں کا علاج پی سی بی کرائے گا ۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور کپتان عماد بٹ نے بھرپور سپورٹ پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

اسپورٹس سے مزید