کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کراچی بلوز نے یک طرفہ مقابلے میں سیالکوٹ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی وائٹس نے بہاولپور کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم پر 12رنز سے ہرادیا۔ بہاولپور نے185رنز بنائے بارش کی وجہ سے کراچی نے78 رنز بغیرکسی نقصان کے9 اوورز میں بنالئے۔ صائم ایوب 53 اورعبداللہ فضل نے25 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں کراچی بلوز 201 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ پلیئر آف دی میچ عثمان خان نےنو چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے39 گیندوں پر 81، احسان علی نے پانچ چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 50، جہانداد نے16 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30رنز بنائے۔ فاسٹ بولر عبدالسبحان نے چار وکٹ لیے ۔ جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم 161 پر آؤٹ ہوگئی۔