• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی تفتیش کاروں نے تسنیم حیدر کو ارشد شریف کیس میں طلب کر لیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی انویسٹی گیشن کرنے والی دو رکنی پاکستانی ٹیم نے لندن میں سید تسنیم حیدر شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنے اس دعوے کی حمایت میں ثبوت دیں کہ ناصر بٹ، وقار اور خرم احمد، جو 23​​ اکتوبر کی رات جب ارشد شریف مارا گیا تھا، کی گاڑی چلا رہا تھا، کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر واحد اور آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد حامد پر مشتمل ٹیم نے تسنیم حیدر شاہ کو خط لکھا ہے کہ وہ 29نومبر 2022کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنے اس دعوے کے حق میں ثبوت دیں۔ ٹیم نے تسنیم حیدر کے اس دعویٰ کے بعد ان سے رابطے کا فیصلہ کیا کہ ارشد شریف کا آئی فون اور لیپ ٹاپ لندن پہنچ چکے اور ناصر بٹ کے پاس ہیں۔ تسنیم حیدر شاہ نے الزام لگایا ہے کہ پی ایم ایل این یو کے کے سینئیر نائب صدر ناصر بٹ کے وقار احمد اور خرم احمد کے ساتھ روابط تھے، جنہوں نے ارشد شریف کی کینیا میں میزبانی کی اور کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی کی درخواست پر ان کا کینیا کا ویزا سپانسر کیا اور ناصر بٹ نے اسے ان روابط کے بارے میں بتایا تھا۔ اپنے ردعمل میں ناصر بٹ نے کہا کہ تسنیم حیدر جھوٹا ہے، جو ذاتی جھگڑے کی وجہ سے یہ جھوٹے الزامات لگا رہا ہے
ملک بھر سے سے مزید