• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انرجی بلز میں اضافہ، ڈاکٹر مریضوں کو دوا کیساتھ مکان کو گرم رکھنے کا مشورہ دینے لگے

لندن (پی اے ) انرجی بلز میں اضافے کے بعد اب ڈاکٹر شدید سردی کی وجہ سے امراض کی شد ت کی وجہ سے مریضوں کو دوا کے ساتھ آزمائشی طورپر مکان کو گرم رکھنے کا مشورہ دینے لگے،گھر کو گرم رکھنے کا یہ تجرباتی مشورہ زیادہ شدید بیماری کی صورت میں ہسپتال کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے ابتدائی طورپر 28فیصد کم آمدنی کے لوگوں کو دیاگیاتھا۔ اس تجربے کے اتنے اچھے نتائج سامنےآئے ہیں کہ اب یہ مشورہ 1,150گھروں کو دے دیاگیاہے ،آرتھرائٹس اور پھیپھڑوں کی شدید بیماری میں مبتلا ایک مریض مائیکل ڈیوس نے بتایا کہ انرجی کے بل کی ادائیگی کے ہوشربا نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ حکومت نے انرجی کی قیمتوں کو ایک حد میں رکھنے کیلئے اقدامات کئے ہیں لیکن اس کے باوجود اپریل سے اوسط مکان کے انرجی کا بل3,000پونڈ ہے ماہرین کا کہناہے کہ گھروں کو گرم نہ کئے جانے کی وجہ سے این ایچ ایس انگلینڈ کو کم وبیش 860ملین پونڈ کا بوجھ پڑتاہے اور سردی کی وجہ سے ہر سال 10,000افراد ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن یہ ریسرچ اخراجات زندگی میں اضافے سے قبل کی ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس کا اتنا اچھا نتیجہ برآمد ہوا ہے،گلوسیسٹر شائر کے علاقے میں یہ تجربہ 150گھروں اور ابردین شائر اور ٹی سائیڈ کے ایک ہزار گھروں میں شروع کیاگیاتھا ۔ڈاکٹر میٹ لپسٹن نے اس تجرباتی پروگرام کو ڈیزائن کرنے میں مدد فراہم کی ۔ان کا کہناہے کہ اس احتیاطی قدم سے ہیلتھ سروس کو بہت مدد ملتی ہے۔ان کا کہناہے کہ اگر ہم عوام کی ضرورت کے مطابق انرجی جو وہ نہیں خرید سکتے ہیں خرید کر دیدیں تو وہ اپنے گھروں کو گرم رکھ سکیں گے اور ہسپتال سے بچے رہیں گے۔اس سے ضرورت مندوں کوان کی ضرورت کے وقت مدد مل جائے گی اور ہیلتھ سروس پر سے بوجھ کم ہوجائے گا،انھوں نے کہا کہ این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اس سے ان کو گولیوں اور دوسری دوائوں سے زیادہ جلد ی بہتر نتائج مل رہے ہیں ۔ڈاکٹر لپسٹن نے کہا اس کے نتائج کیلئے ہفتوں اور مہینوں نہیں بلکہ چند دن لگتے ہیں اس سے رقم بھی بچتی اور کام کا بوجھ بھی کم ہوتاہے اگرچہ مائیکل گھرکو گرم رکھ رہے ہیں لیکن گلوسیسٹر شائر میں 2 ہزار سے زیادہ ایسے مریض ہیں جو اس تجرباتی علاج میں شامل نہیں ہیں لیکن وہ بھی شدید بیمار ہیں اور انھیں ہسپتال میں ایمرجنسی علاج کی ضرورت ہے اس سے این ایچ ایس پر کم وبیش 6 ملین پونڈ کا بوجھ پڑے گا۔ گلوسیسٹر شائر کے باہر چرچ ٹائون کے ڈاکٹر ہین لی Roux نے بھی اس تجربے میں حصہ لیا ان کا کہناہے کہ عام طورپر ہم لوگوں کے بیمار ہونے کاانتظار کرتے ہیں اور پھر باہر نکل کر انھیں دیکھتے ہیں اور خراب ترین صورت حال میں اسے ہسپتال میں داخل کرایا جاتاہے۔بلکہ اس سے دیگر سروسز کی بہت سی رقم بچتی ہے اور کام کا بوجھ بھی کم ہوجاتاہے ،ان کا کہناہے کہ ڈیوس کا ماہانہ گیس اور بجلی کے بل میں اس سال 250پونڈ کااضافہ ہوگیا ایک معذور ماں کیلئے یہ بہت بڑا فائدہ ہے۔

یورپ سے سے مزید