• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتوں میں اضافہ، سنگل پیرنٹس کا کھانوں سے پرہیز، کنزیومر گروپ وچ؟

لندن (پی اے) ہر 10سنگل پیرنٹس میں سے 3 نے قیمتوں میں اضافے کے باعث کھانوں سے پرہیز کیاہے۔ کنزیومر گروپ وچ؟ کے مطابق ہر10سنگل پیرنٹس میں سے 3یعنی 31فیصد نے کھانے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کھانوں سے پرہیز کیا ہے۔ یہ جوڑے کی صورت میں پیرنٹس کے 15فیصد اور کنزیومر گروپ کے سروے میں شامل عام لوگوں 14فیصد کے مقابلے میں دوگنا تناسب ہے، نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ کی 43سالہ خاتون نے ریسرچ کرنے والوں کو بتایا کہ وہ بل ادا کرنے اور اپنے بچوں کو مشکل سے چند ہفتے کھلانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتی۔ وہ یہ دیکھنے کے لئے کہ وہ کیا خرچ کر سکتی ہے ہر مارکیٹ میں گھومتی ہے۔ ایک 34سالہ پیرنٹ نے جس کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے ہے بتایا ہے کہ وہ اچھی طرح نہیں کھا رہی تاکہ بچوں کو کھلانے اور کپڑوں کے لئے کافی رقم رکھنے کے ساتھ بجلی کے میٹر کے لئے بھی کافی رقم رکھ سکوں۔ وچ؟ نے کہا کہ اعدادوشمار سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سنگل پیرنٹ اور ریٹائرڈ گھر والے کھانے، توانائی اور ایندھن پر اپنے بجٹ کا زیادہ بڑا حصہ خرچ کرنے پر مائل ہیں جن کی قیمتوں میں مصارف زندگی کے بحران کے دوران بڑا اضافہ ہوا ہے۔ وچ کی کنزیومر ان سائٹ ٹریکر ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ پیرنٹس خاص طور پر سنگل پیرنٹس کے بڑھتے ہوئے مصارف زندگی کے باعث مالی ترتیب کرنے کا امکان زیادہ ہے۔ ہر دس سنگل پیرنٹس میں سے تقریباً 8 یعنی 79 فیصد اور بچے رکھنے والے دونوں پیرنٹس میں تین چوتھائی یعنی 74 فیصد نے کہا کہ انہوں نے کم از کم ایک مالی ترتیب وضح کی ہے۔ مثال کے طور پر ضروری اشیا میں کمی، اشیا کی فروخت یا بچت کی طرف رجوع کرنا ہے۔ انہوں نے یہ کام پچھلے ماہ ضروری خرچ پورا کرنے کے لئے کیا۔ اس کا موازنہ سروے میں شامل ہر ایک فرد کے لئے 62فیصد سے کیا جاسکتاہے۔ 19 فیصد سنگل پیرنٹ کے گھرانوں اور بچے رکھنے والے جوڑوں میں 14 فیصد نے کہا کہ انہوں نےگزشتہ ماہ مارگیج رینٹ، کریڈٹ کارڈ یا بل کی ادائیگی سے ڈیفالٹ کیا ہے۔ 8 فیصد سنگل پیرنٹس اور 5 فیصد بچے رکھنے والے پیرنٹس نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ دو ماہ میں فوڈ بنک استعمال کیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ تعداد 3 فیصد تھی۔ ملٹن کینز، بکنگھم شائر کے ایک ان پیڈ کیریئر نے بتایا کہ وہ چار یا پانچ بیگز کے ساتھ گھر آیا کرتا تھا تاہم اب یہ تین بیگزہیں اور قیمت وہی ہے وہ کم مصنوعات کے لئے پرانی قیمت ہی ادا کر رہا ہے، اس کے خیال میں سنڈے لنچ ماضی کی چیز ہوگا۔ وہ کبھی کبھی بغیر کھائے جاتا ہے کیونکہ وہ اپنے بیٹے کے لئے کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔ اپریل سے اب تک اس کا بہت زیادہ وزن کم ہو چکا ہے۔ وچ کا کہناہے کہ تجارتی ادارےمصارف زندگی کے بحران کے دوران صارفین کی مدد کے لئے اہم کردار کے حامل ہیں۔ سب لوگوں کے لئے قابل استطاعت کھانے کے لئے اپنی کمپین کے حصے کے طور پر کنزیومر گروپ نے ایک پلان شائع کیا ہے اور ایسے مخصوص اقدامات وضع کئے ہیں جو قابل استطاعت کھانے کی اقسام کی دستیابی کوبہتر بنانے اور کسٹمرز کے لئے ہدف کے حامل پروموشن کے لئے سپرمارکیٹیں اختیارکر سکتی ہیں۔ وچ؟ کے ڈائریکٹر آف پالیسی اینڈ ایڈوکیسی روسیو کونچا نے کہا ہے کہ ہماری ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ بھر میں خاندانوں کو بڑھتے ہوئے مصارف زندگی سے مشکل کا سامنا ہے اور سنگل پیرنٹس کے کھانے سے پرہیزیا فوڈ بنکوں کا رخ کرنے کا سب سے زیادہ امکان ہے جبکہ حکومت کو ایک اہم کردار کرنا ہے سپر مارکیٹس بھی آنے والے سخت مہینوں کو عبور کرنے کے لئے اپنے کسٹمرز کی مدد کے لئے اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں۔ وچ ؟کی ریسرچ کے لئے برطانیہ بھر میں 4 ہزار ایکس سے زائد افرادکا سروے کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید