• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا جنرل عاصم کو بطور آرمی چیف تعیناتی سے قبل ملازمت پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) وفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کوآرمی چیف مقرر کرنےسے قبل ملازمت پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔جیو نیوز کےذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری پڑھ کر سنائی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کیا،پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کسی افسر کی جب ریٹائرمنٹ کا جب وقت آتا ہے تو وزارت دفاع میں ایک پرمیشن کی درخواست آتی ہے اسی طرح سے عاصم منیر نے بھی وزارت دفاع میں ریٹائرمنٹ کی پرمیشن کی درخواست دی جسے وزارت دفاع نے مسترد کردیا اور انہیں ری ٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف عاصم منیر کے ری ٹین اور ان کے آرمی چیف بننے کے فیصلے کی متفقہ منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید