• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ٹانگ سے پلاسٹراتار دیا گیا، سفر کی اجازت

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت بھی دیدی۔ گزشتہ روز عمران خان کا چیک اپ کرنے کے لیے شوکت خانم ہسپتال کی ٹیم زمان پارک آئی، ڈاکٹر الیاس اور ڈاکٹر خالد نیازی نے ٹانگ پر لگا پلاسٹر کھول کر زخموں کاجائزہ لیا۔ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ عمران خان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جبکہ گھٹنے سے نیچے کے زخم ٹھیک ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا۔
اہم خبریں سے مزید