• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو اس وقت ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، چیف سیکریٹری سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے،سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹر ن محمد صدیق میمن نے کہاکہ توقع ہے اسکاؤٹس صوبائی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیںگے ،تقریب سے صدیق میمن،حسن فیروز اور اختر میراور حسین مرزا نے بھی خطاب کیا۔ گزشتہ روزسندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر کے ریسورس سینٹر میں ہونےو الی بیٹر ورلڈ فریم ورک اینڈ انوائرمنٹل چیلنجز ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا سامنا گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کو کرنا پڑااس دوران ملک میں بارشوں کی صورت میں آنے والی تباہی ہے جس کی تصدیق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دورہ پاکستان کے دوران کی ایسے میں اس بیٹر ورلڈ فریم ورک اینڈ انوائرمنٹل ورکشاپ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے،میں اسکاؤٹس کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتا ہوں کیونکہ اسکاؤٹس خدمت انسانیت میں مصروف رہتے ہیں ، میں اسکول کے وقت سے اسکاؤٹنگ سے متاثر رہا ہوں اور آج میں اسکاؤٹس کے درمیان اس ورکشاپ میں موجود ہوں ۔مہمان خصوصی کی آمد پر بچوں کے بینڈ نے سلامی دی بعدازاںانہوں نے ریسورس سینٹر پر درخت لگایا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹر ن محمد صدیق میمن نے کہا کہ آج دنیا بھر کے اسکاؤٹس بہتر دنیا کی تشکیل کیلئے کام کررہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید