• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینگرو وسنٹرل ایشین والی بالچیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل

لاہور(پ ر)اینگرو سنٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے لاہور میں انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیںجاز کے تعاون سے منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان کے علاوہ ورلڈ نمبر 8 ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے چیمپئن شپ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جس کی بڑی وجہ ان کی حکومت نے انہیں اجازت نہیں دی تھی۔ 17 سال بعد پاکستان سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ جس کے شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ کے آغاز سے قبل ہم نے اپنے آفیشلز کے لیے ٹریننگ پروگرام بھی ترتیب دیا تھا تاکہ وہ الیکٹرانک سسٹم کو سمجھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی۔ ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائیگا جبکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ ہوگا۔
لاہور سے مزید