• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 8 ویجلنس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شفافیت کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ورکرز کی حاضری اور مشینری کی فیولنگ چیک کرنے کے لئے 8 ویجلنس کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈپٹی اور اسسٹنٹ منیجرز شامل ہونگے۔کمپنی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کے لئے بھی مربوط نظام قائم کردیا گیا ہے اور کنٹینرز اور ہینڈ کارٹ کی مرمت کے لئے ٹینڈرنگ پراسس شروع کردیا گیا ہے۔ویجلنس کمیٹیوں کی منظوری چئیرمین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمیٹیوں آدم سعید راں اور سی ای او حق نواز چوہان کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں کمپنی کے تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ چئرمین آدم سعید راں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویجلنس کمیٹیاں سی ای او کی ہدایت پر روزانہ ٹارگٹڈ یونین کونسلوں کو وزٹ کریں گی اور انہیں رپورٹ پیش کریں گی جس پر کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹوں اور شاہراہوں پر ویسٹ بِن لگانے کے لئے پلان تیار کیا جائے تاکہ کمرشل ایریا میں سارا دن صفائی کو برقرار رکھا جاسکے۔
ملتان سے مزید