• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کو اغوا اور قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے بچے کو اغوا اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دینے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزائے موت دیدی۔ ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم ارسلان حسین کو قتل کے الزام میں سزائے موت اور ورثا کو 5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، بچے کو اغوا کرنے پر عدالت نے ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ201کے تحت ملزم کو سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید