• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغام جمعیت کانفرنس وشمولیتی جلسہ آج ہزارگنجی میں ہوگا

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان نےکہاہے کہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا عبدالرحمن رفیق، صوبائی سرپرست اعلیٰ حافظ حسین احمد شرودی ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نائب امیر مولانا خور شید احمد، جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، ضلعی دعوتی کمیٹی کے چیئرمین ضلعی نائب امیر مولانا عبدالغفو ر مدنی آج 25نومبر کو تین بجے نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے زیر پیغام جمعیت کانفرنس اور شمولتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس موقع پر سماجی شخصیات حاجی سعداللہ ترین ،حاجی شوکت لالا، عبدالمنان اکا مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر جمعیت میں شمولیت کا اعلان کریںگے۔
کوئٹہ سے مزید