کوالالمپور(اے ایف پی) ملائیشیا میں اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب کے بعد انتخابات میں کسی بھی جماعت کی طرف سے واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی پر جاری سیاسی تعطل کا خاتمہ ہوگیا۔نیشنل پیلس میں ہونیوالی تقریب سے ملائیشیا کی تاریخ کے سب سے ڈرامائی انتخابات کا باب بند ہوگیا، جب کوئی بھی پارٹی 1957میں آزادی کے بعد پہلی بار حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ حلف اٹھانے کے بعد نئے وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ بدعنوانی اور زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے، ان کی توجہ معیشت پر مرکوز رہے گی۔ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ احمد شاہ نے پارلیمان کے حالیہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کے اکثریت نہ کر سکنے کے بعد پیدا شدہ سیاسی تعطل کا خاتمہ کرتے ہوئے 82 نشستیں حاصل کے نے والی جماعت کے سربراہ انور ابراہیم کو وزیر اعظم نامزد کیاتھا۔