• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 تا 24 سال، 62 فیصد پاکستانی ایک ماہ میں ضرور یوٹیوب دیکھتے ہیں، رپورٹ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )18تا 24سال کی عمر کے 62 فیصد آن لائن پاکستانیوں کےمطابق وہ ایک ماہ میں کم از کم ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ یوٹیوب دیکھتے ہیں،انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے افراد میں سے91فیصد پاکستانیوں کے مطابق یوٹیوب دیکھ کر وہ مثبت محسوس کرتے ہیں جبکہ78فیصد انٹر نیٹ یوزرز کے مطابق وہ یوٹیوب اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ اپنے پسندیدہ شوز اور مواد دیکھنا چاہتے ہیں، گوگل اور کنٹار کی ”ان لاکنگ ڈیجیٹل اِن رورل پاکستان“کے عنوان سے شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق76فیصد انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے افراد نے کہا کہ یوٹیوب نے اُنہیں کچھ نئی چیز سیکھنے میں مدد دی ہے اور 75فیصد نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ فارم پر ایسا مواد دستیاب ہے جو اُن دلچسپیوں میں مزید اضافہ کرتا ہے جبکہ73فیصد کی رائے کے مطابق یوٹیوب پر ان کے تمام اقسام کے مزاج کا مواد دستیاب ہے،اِس مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ48 فیصدپاکستانی اب آن لائن ہیں جن میں سے78 فیصد یوٹیوب بھی دیکھتے ہیں،گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش فرحان ایس قریشی نے کہا یوٹیوب رابطے بنانے کے ساتھ ساتھ مالی استحکام بھی فراہم کرتا ہے۔“

ملک بھر سے سے مزید