کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بینک یکم رمضان المبارک زکواۃ کٹوتی کے مقصد سے عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترجمان کے مطابق یکم رمضان المبارک بمطابق 1447 ہجری کو زکو اۃکٹوتی کے مقصد سے ʼ بینک تعطیلʼ کے باعث عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا ۔لہذا، تمام بینک / ترقیاتی مالی ادارے / مائیکروفنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہیں گے۔