کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بینائی سے محروم اسسٹنٹ پروفیسر کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقی سے جواب طلب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جوب داخل نہ کیا گیا تو پھر ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو بینائی سے محروم اسسٹنٹ پروفیسر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ اردو ساجد خان آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں۔