• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی والے کبھی مطمئن نہیں ہونگے، مشیر وزیراعظم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کبھی مطمئن نہیں ہونگے، انکا فوکس ملک میں انارکی اور انتشار ہےخیبرپختونخوا کے عوام میں بھی راستوں کی بندش پر غم و غصہ ہے ۔ایک صوبائی حکومت کو آئین میں کہاں اجازت ہے کہ راستے بند کرے وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو جس آئین کے تحت اختیار ملا ہے اور اس کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ راستے بند کرے یعنی حکومت نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہوا ہے اور وہی شاہراہ بند کرانے پر تلی رہے اور اس عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت آئین کی عملدراری کو روک رہی ہے۔ کسی بھی صوبے کے آئی جی اور چیف سیکرٹری ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کے پابند ہیں۔ پی ٹی آئی کا احتجاج اس وقت کسی مطالبے کے لئے نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بہترین سہولیتیں مہیا کی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام میں بھی راستوں کی بندش پر غم و غصہ ہے۔ پی ٹی آئی والے کبھی بھی مطمئن نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی کا فوکس اس بات پر ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار ہو۔ پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ سیاست ہے اس کا بانی کے علاج سے تعلق نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید