اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بنگلہ دیش کےچیف ایڈوائزر پروفیسریونس سے ملاقات کی،انہوں ملاقات کے دوران پروفیسر یونس اور بنگلہ دیش کے عوام کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، عوامی روابط اور براہِ راست فضائی رابطوں کی بحالی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر چیف ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا۔چیف ایڈوائزر نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان متعدد مشترکہ خصوصیات موجود ہیں جو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔