• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین و قانون کے مطابق ہی کسی کی رہائی ہوسکتی ہے، عقیل ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق ہی کسی کی رہائی ہوسکتی ہے۔ تحریک انصاف پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم سے متعلق کوئی باوثوق خبر نہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر بیرسٹر ضمیر حسین گھمرو نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری مقبوضہ جموں و کشمیر فاروق احمد کرمانی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا بھارت سے الحاق فراڈ ہے۔ وہ جیو نیوز کے کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ کہا جارہا ہے اٹھائیسویں ترمیم ضرور آئے گی ۔اور عمران خان کی آنکھوں کی صحت کا معاملہ ابھی تک زیر بحث ہے اور دھرنے سے متعلق بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ دھرنا جاری رکھان ہے یا نہیں رکھنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید