• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں 7 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق سہراب گوٹھ کراچی کے قریب ملزم سے ایک کلو ویڈ برآمد کر لی گئی۔ مال روڈ لاہور پر کوریئر آفس میں امریکہ سے آنے والے پارسل سے 550گرام ویڈ برآمد کر لی گئی۔ رنگ روڈ پشاور پر ہوٹل کے قریب گاڑی سے 9.6کلو چرس اور 5کلو آئس برآم کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب گاڑی سے 14.4کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم سے 350گرام چرس برآمد کی گئی۔ڈسٹرکٹ گوادر میں گھر سے 19.2کلو آئس برآمد کر لی گئی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید