• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم سبسڈی پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تنقید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے ميڈیا رپورٹ پر چلنی والی 58 ارب روپے کے گندم سبسڈی پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تنقید کرتےہوئےکہا ہےکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ کسانوں کو فوری ادائیگی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فی ایکڑ 22 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لاکھوں کسان اس سے مستفید ہوں گے، مگر ایک لاکھ سے زائد کسان سبسڈی سے محروم رہے۔ انہوں نے اس اسکیم کو بدانتظامی اور جانبداری کی مثال قرار دیا۔سردار عبدالرحیم نے سرکاری ریکارڈ میں رجسٹرڈ، تصدیق شدہ اور ادائیگی حاصل کرنے والے کسانوں کے اعداد و شمار میں تضادات پر تشویش کا اظہار کیا۔
ملک بھر سے سے مزید