کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں اشیاء خرد ونوش،پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے، کراچی سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں رمضان المبارک پر غریب عوام کے لئے خصوصی پیکیج ا اعلان کرے۔ گراں فروشی کی روک تھام کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔