• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن چیمبر آف کامرس کا صدر FPCCI پر خواتین کی آواز دبانے کا الزام

کراچی(سہیل افضل )ویمن چیمبرز آف کا مرس اینڈ اندسٹری کی اراکین نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام پر خواتین کی آواز دبانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے 17 فروی کو فیڈریشن ہائوس میں طے شدہ پر یس کانفرنس جبراً ملتوی کرادی، خواتین رہنمائوں نے منگل کوفیڈریشن ہائوس میں پر یس کانفرنس جبراً ختم کرانے پر تنقید کرتے ہوئے آج(بدھ کو) پریس کانفرنس کرانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کےمطابق وویمن چیمبرز کی عہدیداران کےمطابق انھوں نے منگل کو فیڈریشن ہاؤس میں ٹریڈ آرگنائزیشن رول 2013 کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے ترمیمی بل پر پریس کانفرنس رکھی تھی جس سے عاطف اکرام اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف سخی نے خطاب کرنا تھا لیکن پہلے انھیں کہا گیا کہ پریس کانفرنس میں کسی کا نام نہ لیا جائے بعد ازاں سیکرٹری جنرل سے کہہ کر پریس کانفرنس ہی ملتوی کر ادی گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید