کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی ناکام ہوچکے، تحریک عدم اعتماد ناگزیر ہے، سیف ایڈووکیٹ۔جماعت اسلامی کے اراکین سٹی کونسل کے وفد کی جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مفتی خالد سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے سٹی کونسل کے اراکین کے وفد نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مفتی خالد سے الجمعیت سیکرٹریٹ ضلع غربی میں ملاقات کی۔