• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بی ڈی پراجیکٹ پر ایک ارب سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی، کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرک ڈویلپمنٹ اتھارٹی کلمہ چوک ہیڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ پر معیار اور سکیورٹی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چوبیس گھنٹے کام ہونا چاہئے ۔انہوں نے کلمہ چوک سے منسلک دو انڈر پاسز پرتعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرک پراجیکٹ لاہور کا نہیں پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا میگا پراجیکٹ ہے۔ اس پراجیکٹ میں 1ہزار ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔ فیروز پور روڈ کی ایک طرف کی روڈ سروس لین کو بھی 15دسمبر تک کھول دیا جائیگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سی بی ڈی کیلئے 1000میگاواٹ گرڈ سٹیشن لگے گا ۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سی بی ڈی کیلئے تمام این او سی ز کو قانو ن کے مطابق جاری کیا جائے گی ۔