• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر خان کی بیٹی کی شادی، ممتاز شخصیات، کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کی بیٹی اور روشن خان کی پوتی مریم کی شادی حمزہ فیصل شہزاد کے ساتھ ہفتے کو کراچی میں ہوئی۔تقریب شہر کی سب سے بڑی سماجی تقریب بن گئی جس میں کھلاڑیوں،سیاست دانوں ، ممتاز شخصیات اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز معین خان،شعیب محمد صلاح الدین صلو،پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹیو عارف علی عباسی،ہاکی اسٹارز سمیع اللہ،اصلاح الدین ،ممتاز حیدر نمایاں تھے۔