• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: قطر سینیگال سے میچ ہارنے کےبعد ٹورنامنٹ سے باہر

دوحا( نیوز ڈیسک)فیفا ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں سینیگال نے قطر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔گروپ اے میں قطر نے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے، مسلسل 2میچز میں شکست کے بعد قطر کی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں،قطر رواں ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔جمعہ کو کھیلے گئے میں سینیگال کی جانب سے پہلا گول 41ویں منٹ میں بولائے نے کیا جبکہ7منٹ بعد ہی فامارا نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی تاہم میچ کے 78ویں منٹ میں قطر کے محمد منطاری نے گول کیا لیکن پھر 84ویں منٹ میں سینیگال کے بامبا نے تیسرا گول داغ دیا مقررہ وقت تک اسکور 1-3 رہا یوں سینیگال نے میزبان قطر کو شکست دے دی۔
یورپ سے سے مزید