• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ سربلند کا پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی پر اطمینان کا اظہار

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے پاکستان میں پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی کا عمل خوش اسلوبی سے طے پانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینئر ترین جنرل عاصم منیر کو سپہ سالار مقرر کرکے احسن فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ نئے سپہ سالار فوج کو سیاست سے دور رکھ کر پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور سیاستدانوں کی طرف سے دعوت کے باوجود سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو وہ شاندارہے اور وہ حافظ قرآن بھی ہیں، وہ ایم آئی اور آئی ایس آئی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جس کے سبب انہیں ہر طرح کا تجربہ حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ فوج کے سپہ سالار کی تقرری کو سیاسی مسئلہ بنانا بند ہونا چاہئے۔ 
یورپ سے سے مزید