• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں خاتون کو قتل کرنے والا 4سال بعد بھارت میں گرفتار

کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی خاتون کو قتل کرنے والے بھارتی شہری کو پولیس نے 4سال بعد گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ راجوندر سنگھ کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا، ملزم نے ریاست کوئنزلینڈ میں مبینہ طور پر آسٹریلوی خاتون کو اس کے کتے کے بھونکنے کی وجہ سے قتل کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم 24سالہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد آسٹریلیا سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری پر 10لاکھ آسٹریلوی ڈالر انعام بھی تھا۔پولیس کے مطابق ساحل سمندر پر خاتون کے کتے کے بھونکنے پر دونوں کی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے خاتون پر حملہ کر کے اس کو قتل کردیا اور لاش وہیں دفنادی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے 2 دن بعد اپنی نوکری، بیوی اور تین بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ 
یورپ سے سے مزید