• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے طویل العمر بلّی کا نام گنیز بک میں شامل

لندن ( نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے طویل العمر بلّی کا نام گنیز بک میں شامل دنیا کی سب سے طویل العمر بلّی کا نام گنیز بک میں شامل گنیز جنوب مشرقی لندن میں رہنے والی ایک بلی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی قرار دے دیا گیا ہے۔ اورپنگٹن شہر کے ایک خاندان کے ساتھ رہنے والی 26سالہ فلوسی کو گنیز بک برائے عالمی ریکارڈز نے دنیا کی سب سے طویل العمر بلی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی عمر سے موازنہ کریں تو یہ 120سال کے برابر ہے۔ بلی کی مالکن وکی گرین نے فلوسی کو ’زبردست بلی‘ قرار دیا۔ وہ اسے بلیوں کے شیلٹر ہوم سے اپنے گھر لائے تھے۔ وکی نے بتایا کہ فلوسی بہری ہے، اس کی نظر کمزور ہو رہی ہے مگر یہ اب بھی پیار کرتی ہے اور کھیلتی ہے۔ وکی کہتی ہیں کہ ’مجھے شروع سے معلوم تھا کہ فلوسی ایک خاص بلی ہے۔ مگر میں نے یہ تصور نہیں کیا تھا کہ میں کبھی گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کے ساتھ گھر میں رہوں گی۔‘ گنیز اُنھوں نے کہا کہ ’یہ اتنی پیاری اور شوخ ہے، یہ سوچ کر اور بھی اچھا لگتا ہے جب آپ اس کی عمر کا خیال کریں۔‘ گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ فلوسی مرسی سائیڈ ہسپتال کے پاس بلیوں کے ایک شیلٹر میں تھی جب وہاں کام کرنے والے دو ورکرز نے ان پر ترس کھایا اور ایک ایک بلی کو گھر لے آئے۔ فلوسی اور وہ خاتون ورکر 10برس تک ساتھ رہے۔ پھر وہ خاتون وفات پا گئیں تو ان کی بہن نے فلوسی کو 14برس تک اپنے ساتھ رکھا۔ جب ان کی وفات ہو گئی تو وکی گرین نے فلوسی کو اپنا لیا کیونکہ گنیز کے مطابق وکی کو بڑی عمر کی بلیاں پالنے کا تجربہ تھا۔
یورپ سے سے مزید