• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم منگریو ہائیکورٹ بار کے الیکشن جیت گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023ہفتے کو سندھ ہائی کورٹ کے بار روم میں ہو ئے جہاں پر مرد وکلا اور خواتین وکلا کے لیے علیحدہ علیحدہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے جبکہ سندھ ہائی کے احاطے میں امیدواروکلائی کی جانب سے پولنگ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر امیدوار وکلا اور ان کے حامی دن بھر کنویسنگ کرتے رہے دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ بار کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو ،نائب صدر کی سیٹ پر ڈاکٹر محمد خالد ، سیکریٹری سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نشست عامر نواز وڑائچ ،خازن کی سیٹ پر جاوید احمد راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر بیرسٹر عمران علی مٹھانی اور ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری خواتین امور کی سیٹ پر میمونہ نسرین نے کامیابی حاصل کی اسی طرح مجلس عاملہ کی9 نشستوں پر گنتی کا عمل جاری تھا۔ الیکشن کمیشنر کے فرائض صوفیہ سعید شاہ انجام دئیے۔
ملک بھر سے سے مزید