کوئٹہ( پ ر) پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ مسروقہ گاڑی اور چرس قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ پولیس نے غیر قانونی سیکورٹی گارڈز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ائیر پورٹ کے عملے نے ملزمان حاجی ندا خان کے قبضے سے ایک رائفل 25 راؤنڈز نجیب اللہ کے قبضے سے ایک رائفل 15 راؤنڈ حمید خان سے ایک رائفل 20 راؤنڈ علی نواز سے ایک کلاشنکوف 22 راؤنڈ برآمد کرکے قبضے میں لئے ایک اور کارروائی میں ایک کروڑ روپے مالیت کی مسروقہ گاڑی برآمد کر لی شالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان صدام، خلیل اور ابراہیم کے قبضے سے 2 پسٹل 3 چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں سریاب پولیس نے علی احمد کے قبضے سے 50 کلو چرس برآمد کرکے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔