• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال میں ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )حکومت پنجاب نے چلڈرن ہسپتال میں کینسرکاشکاربچوں کے علاج ومعالجہ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے فیصلہ چلڈرن ہسپتال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمسعودصادق،پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم، آغانبیل ، ڈاکٹرمہوش فیضان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کے دوران کینسرکاشکاربچوں کے علاج و معالجہ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا پروفیسر ڈاکٹر مسعودصادق نے اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو کینسرکا شکار بچوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے پیش کیں ۔ ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہا کہ کینسرکاشکاربچوں کے علاج و معالجہ کیلئے آج چلڈرن ہسپتال میں ریڈیوتھراپی یونٹ قائم کرنے کاانتہائی اہم فیصلہ کیاگیاہے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کیلئے حکومت کو سمری بھجوائی جائے گی ۔حکومت سے سمری کی منظوری کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ کیلئے جدید مشینری بھی خریدی جائے گی۔
لاہور سے مزید