• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت ملزم کے قتل کیس پر سماعت 5 دستمبر تک ملتوی

پشاور(کرائم رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کمرہ عدالت کے اندر توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار فیصل عرف خالد سمیت گرفتاردو سہولت کاروں کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی اور مزید گواہ طلب کرلئے ہیں۔ سنٹر جیل پشاور میں فیصل عرف خالد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اس دوران وکلاءاور ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہان طلب کرلئے ہیں۔ واضح رہے کہ فیصل عرف خالد پرالزام ہے کہ اس نے 29جولائی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کیس میں نامزد ملزم طاہر احمد نسیم کو قتل کیا تھاجبکہ کیس میں دو ملزمان جونیئروکیل طفیل ضیاءاور وسیع اللہ کوبھی گرفتار کیاگیاہے۔ اس وقت تینوں ملزمان حراست میں ہیں اور ا±ن کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔
پشاور سے مزید