کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حشام ہادی خان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں حشام ہادی خان نے بھارت کے مادھوکامت کو مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔سہ روزہ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، حشام ہادی نےدوسرے روزپہلی پوزیشن پرقبضہ جمایا اورپھر فائنل میں فتح پائی۔پاکستان کے عفان سلمان تیسرے نمبرپررہے، مونس خان نے انڈر16اوراحمد سلمان نے انڈر12ٹائٹل اپنے نام کیا،پاکستان کے 6کھلاڑیوں نے ٹاپ ٹین پلیئرز میں جگہ بنائی جب کہ پاکستان نے ایونٹ کا اختتام نمبرون ٹیم کی حیثیت سے کیا۔