• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

95 لاکھ کی چوریاں و ڈاکے، شہری 3 گاڑیوں 19 موٹرسائیکلوں اور نقدی سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاءجبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری ایک گاڑی، چار موٹر سائیکلز، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے شاہزانہ کے گھر سے 70لاکھ روپے اور موبائل فون نا معلوم چور لے اڑے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں شہزاد باسط اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں حاجی چوک پہنچا جہاں 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مستورات سے طلائی زیور مالیتی 15لاکھ روپے اترواکر اور 2 موبائل اورڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ تلسہ روڈپر عامر وقار خان اپنے دوست کے گھر آیاہواتھا جہاں 2موٹرسائیکل سوار گھر اندرداخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اس سے موبائل مالیتی ایک لاکھ روپے اور10ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ بنی کے علاقہ سیدپورروڈ پر دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد قاسم اوراس کی بیوی سے طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے اورموبائل چھین کرفرار ہو گئے۔تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان میں رہائش پذیر حساس ادارے کے آفیسر کے گھر کے تالے توٹ گئے ،چور لاکھوں روپے مالیتی سامان لائسنسی پسٹل وکاغذات چرا لیے گئے۔محمد خالد نے بتایاکہ وہ ایک حساس ادارے میں بطور انسپکٹر انٹیلی جنس ڈیوٹی دے رہاہے ، تین ماہ شہر سے باہر ڈیوٹی کرنے کے بعد جب وہ گھر واپس آیاتو گھر سے پسٹل، آرمی ڈسچارج بک، موبائل ، زیر استعمال کپڑے اور دیگر اشیاغائب تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں محمد داؤد شریف ہسپتال سٹاپ سے وین میں بیٹھ کرگوندل منڈی اٹک بھینس لینے جا رہا تھا کہ 3نمبر بیرئیر کے قریب گاڑی میں پیچھے بیٹھے 2آدمیوں نے اس کے منہ پر چادر ڈال کر اس کودبوچ لیا اور اس کی جیب سے اڑھائی لاکھ روپے او رموبائل زبردستی نکال کراسے ہوٹل کے پاس اتار کرفرارہوگئے۔تھانہ سہالہ کی حدود سے عجائب سے ایک لاکھ 21 ہزار روپے چھین لیے گئے۔ تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے 24 جالی پیاز ملک جان نے چوری کر لیے۔دیگر وارداتیں تھانہ صادق آباد ،تھانہ صدرواہ،تھانہ دھمیال ،رتہ امرال ،تھانہ کینٹ ،تھانہ نصیرآباد،سول لائنز ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ روات ،کوہسار، بھارہ کہو، کھنہ ، کورال، سہالہ، کورال ،تھانہ گولڑہ ، کرپا کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید