• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کا ق لیگ کے ضلعی رہنماؤں کے ہسپتالوں کے دورے پر تحفظات کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنماؤں کی جانب سے مراکز صحت اور ہسپتالوں کے دوروں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں بے جا مداخلت قرار دیا ہے، اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے عہدیداران صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر طارق وقار اور دیگر نے ٹاؤن ہسپتال ملتان میں سیاسی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عناصر کی سائنس دان بننے کی خواہش نے پاکستان کے اداروں بالخصوص ہسپتالوں کا یہ حال کیا ہے،ایک طرف تو سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے نام پر بلیک میل کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف ٹاؤن ہسپتال ایس بلاک ملتان میں ایک آپریشن تھیٹر کو بغیر لیبارٹری، بلڈ بینک اور بغیر عملہ کے شروع کر دیا گیا ہے، ہم وزیراعلیٰپنجاب، منسٹر ہیلتھ پرائمری اور سیکنڈری ڈاکٹر اختر ملک اور سیکریٹری ہیلتھ پرائمری و سیکنڈری ساؤتھ پنجاب سے مطالبہکرتے ہیں کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔
ملتان سے مزید