• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھینس کالونی، ڈاکوؤں کی نجی دفتر میں لوٹ مار چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، مکین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 6میں واقع نجی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 4ڈاکو لوٹ مار کرکے بآسانی فرار ہو گئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر کاؤنٹر سے نقد رقم اور موبائل فون لےگئے ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سکھن اور کیٹل کالونی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد باڑوں میں بھینسوں کی چوریاں بھی معمول ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید