• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وین ہینسی ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

دوحا(نیوزڈیسک)قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022میں پہلا ریڈ کارڈ پانے والے وین ہینسی کی کک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ایرانی کھلاڑی مہدی تریمی کو سر میں کک مارنے والے وین ہینسی قطر ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ پانے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں،آئوٹ سائیڈ ایریا میں کھلاڑی کو روکنے کی کوشش ویلز کے گول کیپر وین ہینسی کو مہنگی پڑ گئی، چھیاسی ویں منٹ میں ویڈیو ریفری کی مداخلت پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا گیا،ویلز ایران میچ میں ہینسی مہدی تریمی سے گیند چھیننے کے چکر میں ٹکرا گئے تھے، انھوں نے فٹ بال کو اچھل کر کک ماری جو ایرانی پلیئر کے سر میں لگ گئی،سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، اور صارفین کی جانب سے اس پر دل چسپ میم بھی شیئر کیے جا رہے ہیں،وین ہینسی ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے تیسرے گول کیپر ہیں، 2010میں جنوبی افریقا بمقابلہ یوراگوئے میں Itumeleng Khuneکو ریڈ کارڈ ملا تھا، اور 1994 میں اٹلی بمقابلہ ناروے کے Gianluca Pagliucaکو ریڈ کارڈ ملا تھا۔
یورپ سے سے مزید