• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کا 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے نویں جائزے کیلئے ورچوئل رابطے کا آغاز، وزارت خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے7ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے نویں جائزے کے لیے ورچوئل رابطے کا آغاز کردیا .

 قبل ازیں مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہاگیا تھاکہ فنڈ نے ملک سے اخراجات میں کمی کرنے کو کہا ہے.

وزارت نےکہا کہ حکومت نے مالیاتی اعداد و شمار بشمول سیلاب اور متعلقہ اخراجات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیے ہیں ، فنڈ کی ایک ٹیم جلد ہی اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔

قبل ازیں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے تباہ کن سیلاب سے بحالی کے منصوبے کو بروقت حتمی شکل دینا کثیرالجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سےبات چیت کی حمایت اور مالی امداد جاری رکھنے کیلئے ضروری تھا۔

مقامی میڈیا کو سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکومت کی جانب سے کچھ پالیسیوں کی وجہ سے9ویں جائزے پر باضابطہ مذاکرات کے آغاز کی تاریخ کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہوئی ہے.

اس سے قبل فنانس ڈویژن کے باخبر ذرائع نےمقامی اخبار کوبتایا تھا کہ نویں جائزے پر بات چیت رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید