• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں صرف متعلقہ اسمبلی کا الیکشن ہوگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کاالیکشن دوبارہ ہوگا، جتنے بھی اراکین مستعفی ہونگے، 60روز میں ضمنی انتخابات کرادیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ روپے خرچ ہونگے، اگرچہ ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر ہم قانون کے پابند ہیں۔

اہم خبریں سے مزید