• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ہر چوتھی عورت گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہے، ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ

لاہور(جنگ نیوز)ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں ہر چوتھی خاتون گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہےرپورٹ میں کھانے میں نمک زیادہ ہوجانے پر بھی خواتین سے مارپیٹ کے واقعات نمایاں ہیں رپورٹ کے مطابق کھانا وقت پر نہ دینے کی پاداش میں بھی خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے، کسی دوسری خاتون کےساتھ دوستی کا سوال بھی تشدد کا باعث بنتا ہے جبکہ شوہر کی نافرمانی پر خواتین کو سب سے زیادہ تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہےرپورٹ میں گھریلو خواتین پر بے وفائی کا الزام بھی تشدد کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید