کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی و دیگر نے کہاہے کہ کوئٹہ کی آبادی کو مدنظررکھتے ہوئے اسےچار اضلاع میں تقسیم کیا جائے ہم کسی کو ضلع بنانے کی مخالفت نہیں کرتے مگرزمینی حقائق کو دیکھا جائے تو اس وقت کوئٹہ کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے، جہاں کی اکثر آبادی زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے، کوئٹہ کی چاراضلاع میں تقسیم سے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو آبادی کے دباؤ کی وجہ سے یہاں کے شہری صحت، تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔شہر کے ایک دو ہسپتال لاکھوں افراد کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تو دوسری جانب تعلیمی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ لہٰذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کوئٹہ کو چار اضلاع میں تقسیم کیا جائے۔