• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی عدم فراہمی پرشہریوں کا جبل نور کے مقام پر احتجاج

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)گیس کی عدم فراہمی شہری سراپا احتجاج بن گئے،مین بائی پاس روڈ کو جبل نور کے مقام پر بلاک کرکہ گیس کمپنی کیخلاف شدید احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق پشتون باغ،اسپنی روڈ اور بائی پاس کے رہائشیوں نےعلاقے میں گیس پریشر میں کمی اور غائب رہنےکیخلاف مین بائی پاس جبل نور کے مقام پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا علاقہ مکینوں نے گیس پریشر میں کمی پر سوئی گیس کمپنی کے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبل نور کے مقام میں ہونے والا مظاہرہ بعدازں دھرنے کی صورت اختیار کرگیاجسکے باعث بائی پاس سے اندرون شہر کی طرف آنیوالی ٹریفک مکمل طور پرجام ہوگئی ،مظاہرین نے کہا کہ موسم کے تبدیل ہوتے ہی گیس غائب ہوگئی ہے جسکی وجہ سے شدید سرد موسم میں لوگوںخصوصا بزرگوںخواتین بچوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مظاہرین نے کہا کہ پریشر کے ساتھ گیس کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گاتاہم حکام نے مذکرات کیے اور علاقے میں گیس کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی جسکے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور بائی پاس روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید