پشاور (وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ڈبلیو ایس ایس پی کی طرف سے 37ملازمین کو واپس کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں لینے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمین کوپوسٹ اور اثاثہ جات کے ساتھ واپس کیا جائے تو لینے کیلئے تیار ہیں بغیر اثاثہ جات کے کسی بھی ملازم کو نہیں لیا جائیگا ۔گزشتہ روز مئیر حاجی زبیر علی سے مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ چیئرمین ریاض خان مزدو ر رہنما اسلم خان جنرل سیکرٹری فضل محمود عابد سہیل جائنٹ سیکرٹری سیلاب خان اوردیگر کابینہ ارکان نے ملاقات کی اس موقع پر وفد نے میئرکو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا اور کہاکہ گذشتہ روز ڈبلیو ایس ایس کے ملازمین نے احتجاج جس میں ڈیلیو ایس ا یس پی نے ذاتی عداوت میں ان ملازمین کو واپس کرنے کامراسلہ کیاہے جو سراسر ظلم ہے جس کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھایاجائیگا اس موقع پر ۔ ز بیر علی نے کہاکہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائیگی اور ملازمین کے حقوق انکا حق ہے ۔انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کی طرف سے 37ملازمین کو کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو واپس لینے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ اگر ملازمین کو واپس کرناہے تو انکو پوسٹ کے ساتھ واپس کروں اگر اسمیں کوئی ٹیوب ویل آپریٹر ہے تو ٹیوب ویل کے ساتھ واپس کروں اگر اس میں کوئی ڈرائیور ہے تو اسکو گاڑی اور پٹرول سمیت واپس کرو ں۔جبکہ کنٹرول آپر یٹر واپس کرنے پر کنٹرول روم کو بھی واپس کیاجائے اور سینٹری ورکرزبھی سامان سمیت واپس کئے جائیں اس حوالے سے مئیر مراسلہ جاری کرنے کے بھی ا حکامات جاری کردئیے ۔