• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا سمندری میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس

لاہور (نیوزرپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے سمندری میں 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو مقتولہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ نے کہا کہ سمندری میں 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد کی ٹیم مقتولہ بچی کے لواحقین سے رابطہ میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مقتولہ بچی کو مکمل انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔
لاہور سے مزید