• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی توڑنی کیسے اور بچانی کیسے ہے؟؟ فریقین کی تیاریاں ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) اسمبلی کیسے توڑنی ہے اور بچانی کیسے ہے؟۔ فریقین کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس موضوع کو بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ دوسری طرف ڈالر کا بوجھ معیشت کیلئے ناقابل برداشت ہورہا ہے اور حکومت سنبھال نہیں پارہی۔ یہاں اُردو کانفرنس، اُردو کی ترویج کرے گی، افتخار عارف بہت پُر اُمید ہیں۔ کھیل پر نظر ڈالیں تو پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں دھند کا کردار اہم نظر آرہا ہے۔ اِن تمام موضوعات میں شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5منٹ پر نشرہوگا۔
اہم خبریں سے مزید