• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر مینگل کے سوا عوام کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی قمبرانی میں ڈاکٹر محبوب قمبرانی کے ضلعی صدر غلام نبی مری کی زیرصدارت پروگرام ہوا مہمان خاص مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری ایم پی اے احمد نواز بلوچ تھے ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم جاوید ہزارہ، میر اکرم بنگلزئی، یاسر شاہوانی، حسام بلوچ، سجاد قمبرانی، حاجی عبدالغفور سرپرہ، نذیر احمدسمیت علاقہ معتبرین بھی اس موقع پرموجودتھے شرکاء نے مسائل پرسیرحاصل بحث کرکے کلی قمبرانی میں ترقیاتی اسکیموں کی تجویز پیش کیں مقررین نےسردار اختر مینگل کو سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرداراخترمینگل کے علاوہ کوئی اورعوام کے مسائل حل کرنے والا نہیں اس لیے لوگوں کو اس جدوجہد میں بی این پی کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے تاریخ گواہ ہے پارٹی کیخلاف محاذ کھولنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کامنہ دیکھناپڑا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید