• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے یہاں کے عوام محروم ہیں، جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہا ہے کہ غفورخان درانی روڈشالدرہ پشتون درہ اور آس پاس کے علاقوں میں گیس پریشر کی کمی سے زندگی عذاب بن گئی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سماجی رہنماحیدرخان درانی نیازمحمدنیک محمدودیگر وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفودنے بتایاکہ غفور درانی مدرسہ روڈشالدرہ پشتون درہ ودیگرعلاقوں میں گیس پریشرکمی کیوجہ سے امور خانہ داری بری طرح متاثر ہوگیا ہے تو دوسری جانب گیس انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لے رہی ۔عبدالستارچشتی نے کہاکہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے جس سے ملک کے دیگر صوبے کے عوام فائدہ اٹھارہے ہیںجبکہ بلوچستان کے عوام اس سے محروم ہیں کوئٹہ میں گیس پریشر کمی کے مسئلے نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔
کوئٹہ سے مزید